داخلے کے قواعد و ضوابط

ادارہ ہذا میں صرف وہی طلبہ داخلہ حاصل کر سکتے ہیں جو علمی اور اخلاقی دونوں پہلوؤں سے ممتاز ہوں، داخلہ ایک منظم اور شفاف طریقہ کار کے ذریعے دیا جاتا ہے تاکہ صرف محنتی اور اہل طلبہ کو موقع مل سکے۔

اہلیت کی شرائط

داخلے کے امیدوار کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی گزشتہ تعلیم (دورہ حدیث)میں کم از کم 80٪ نمبرات حاصل کر چکا ہو،صرف ایسے امیدوار ہی میرٹ لسٹ میں شامل کیے جاتے ہیں اور انہیں داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت ملتی ہے۔

فیس کا نظام

ادارہ ہذا کا مقصد تجارتی بنیاد پر تعلیم دینا نہیں بلکہ مفت معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے، اس لیےدوران سال فیس کا کوئی نظام نہیں،البتہ داخلہ کاروائی کےلیے فیس 200 روپےرکھی گئی ہےجو ادارےکے دیےگئےاکاؤنٹ میں ڈیجیٹل(موبائل بینکنگ) طریقےسےجمع کرا کراس کی رسیدکی فائل (تصویروغیرہ)آن لائن داخلہ فارم پر اپلوڈ کرنا لازم ہوتاہے،اس کے علاوہ جن امیدواروں کا داخلہ مکمل ہوجائےتو ان کے لیےفارم فیس (500 روپے)ہے ،ان دو فیسز کےعلاوہ پورا سال طالب علم پر مزید کوئی رقم لازم نہیں جاتی، الا یہ کہ وہ خود ہی کوئی رقم دینے کا التزام کرے۔

داخلہ کا مرحلہ وار طریقہ کار

داخلہ فارم جمع کرنے کےلیےویب سائٹ کے صفحہ اول( ہوم پیج) سے داخلہ فارم کےلنک پر کلک کریں اور فارم مکمل کرکے سبمٹ کرادیں۔