ڈاکٹر مفتی رحیم اللہ صاحب
آپ کا تعلق کوہاٹ سے ہے، دارالعلوم کراچی کے فاضل ہیں اور تین سالہ تخصص فی الفقہ مکمل کر چکے ہیں، گذشتہ ایک دہائی سے تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ادارہ ہذا میں آپ ڈائریکٹر کی حیثیت سے علمی و انتظامی قیادت کر رہے ہیں اور نصاب و نظام تعلیم کی نگرانی آپ ہی کے ذمہ ہے۔
ڈاکٹر مفتی شاد محمد شاد صاحب
جامعہ دارالعلوم کراچی کے فاضل و متخصص ہیں اور دارالرشاد اسلام آباد کے مؤسس ہیں، علمی و فقہی میدان میں گہرا تجربہ رکھتے ہیں، ادارہ ہذا میں آپ فقہی کتب کے مدرس ہیں اور اعلیٰ درجے کی فقہی بصیرت کے ساتھ طلبہ کی رہنمائی کرتے ہیں۔
مولانا مفتی سیف اللہ صاحب
فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی ہیں اور دس سالہ تدریسی تجربہ رکھتے ہیں، آپ کا تعلق مانسہرہ (بٹگرام) سے ہے، عربی زبان و ادب پر گہری دسترس رکھتے ہیں اور اپنے طلبہ کو جدید تدریسی انداز میں عربی سکھانے پر خاص مہارت رکھتے ہیں، ادارہ ہذا میں آپ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں اور تدریسی و تربیتی امور میں ڈائریکٹر کے معاون کی حیثیت سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مولانا ڈاکٹر نور ولی شاہ صاحب
آپ کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے، جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے فاضل ہیں اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں پروفیسر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، انگریزی زبان میں آپ کی مہارت ہمارے ادارے کے لیے ایک قیمتی اضافہ ہے، ادارہ ہذا میں آپ انگریزی زبان کے استاد ہیں اور طلبہ کی لسانی استعداد کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
مولانا فیصل صاحب
آپ کا تعلق کوہاٹ سے ہے، جامعہ فریدیہ اسلام آباد کے فاضل اور پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا کے متخصص ہیں، ادارہ ہذا میں آپ عربی زبان کے استاد ہیں اور نصاب کی تدریس میں جدید اسالیب کو بروئے کار لاتے ہوئے طلبہ کی زبان و بیان کی مہارتوں کو بہتر بنانے میں خصوصی توجہ دیتے ہیں۔
مولانا افتخار صاحب
مانسہرہ (شانگلہ) سے آپ کا تعلق ہے، جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے فاضل ہیں اور تخصص فی الافتاء، الاتقان اسلام آباد سے مکمل کیا ہے، فقہ و فتاویٰ کے میدان میں مہارت رکھتے ہیں اور ادارہ ہذا میں فتاویٰ کی تصحیح کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں، آپ کی نگرانی میں طلبہ کو عملی طور پر فتویٰ نویسی کی تربیت دی جاتی ہے۔
حبیب اللہ امین
جامعہ دارالعلوم کراچی کے فاضل اور الاتقان اسلام آباد کے متخصص ہیں، ادارہ ہذا میں ناظم امور داخلیہ اور آئی ٹی اسسٹنٹ کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، تعلیمی و انتظامی امور کی تنظیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات کو بہتر بنانا آپ ہی کی نگرانی میں ہوتا ہے۔